Tuesday, April 23, 2024

ترکی کا مقامی طور پر تیار کردہ کار کے نمونے کا افتتاح

ترکی کا مقامی طور پر تیار کردہ کار کے نمونے کا افتتاح
December 27, 2019
استنبول (92 نیوز) ترکی نے مقامی طور پر تیار کردہ کار کے نمونے کا افتتاح کر دیا۔ 200 اور 400 ہارس پاور کے دو انجن رکھنے والی الیکٹرک کار کو ترکی کے ایک جوائنٹ وینچر توگ (TOGG) کی طرف سے تیار کیا گیا۔ ترکی نے ایک اورسنگ میل عبور کرلیا۔۔۔مقامی سطح پر الیکٹرک کار تیار کرکے جدید ٹیکنالوجی کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔ استنبول کے قریب جیلی شہر میں الیکٹرک کار کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔ افتتاح کے موقع پر ترک صدر اردوان نے اس کار کی خریداری کا پہلا آرڈر بھی کیا۔ترکی کی جانب سے بنائی جانے والی اس مقامی الیکٹرک کار کی رینج 500 کلومیٹر ہے اور اس کے اندر مقامی طور پر تیار کی جانے والی لیتھیم بیٹری 30 منٹ میں ری چارج ہو جاتی ہے۔ افتتاحی تقریب سے ترک یونین آف چیمبرز اور کموڈٹی ایکسچینز (TOBB) کے سربراہ رفعت حصارجک اولو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ 15 سال میں اس منصوبہ پر 22 بلین ڈالر سرمایہ کاری کی جائے گی۔ تقریب سے خطاب میں ترک صدرطیب  اردوان نے کہا کہ اگر وہ ہوائی جہاز، جیٹ اور ہیلی کاپٹر بنا سکتے ہیں اور پوری دنیا سے اس کے آرڈر موصول ہوتے ہیں تو وہ اپنی الیکٹرک کاریں بھی لانچ کر سکتے ہیں۔