Thursday, April 18, 2024

ترکی کا شام میں کرد باغیوں کیخلاف فوجی آپریشن کا اعلان

ترکی کا شام میں کرد باغیوں کیخلاف فوجی آپریشن کا اعلان
October 6, 2019
استنبول (92 نیوز) ترکی نے شام کے شمال مشرقی حصے میں امریکی حمایت یافتہ کرد باغیوں کیخلاف فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ فضائی اور زمینی آپریشن آج یا کل شروع کئے جانے کا امکان ہے۔ ترک صدر طیب اردوان نے اپنے بیان میں کہا کہ آپریشن کی تیاریاں مکمل ہیں، استحکام چاہتے ہیں لیکن کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیں گے۔ کرد باغی گروپ وائی پی جے ترکی نے امریکا پر کرد باغیوں کو اس کی سرحد سے ہٹانے کیلئے اقدامات نہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔