Thursday, May 2, 2024

ترکی کا شام میں داعش کے خلاف پہلا فضائی حملہ

ترکی کا شام میں داعش کے خلاف پہلا فضائی حملہ
July 25, 2015
انقرہ (ویب ڈیسک)ترک فضائیہ نے شام میں  داعش کے خلاف پہلی فضائی کارروائی کی ہے، طیاروں کی  بمباری  کے نتیجے میں داعش کے کئی ٹھکانے  تباہ ہو گئے،امریکی وزارت خارجہ نے بھی انجرلیک کے فوجی فضائی اڈے کے استعمال کی اجازت ملنے کی تصدیق کر دی ۔ ترک فوج کی جاری کردہ ویڈیو  میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ترک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے سرحد کے قریب شامی علاقوں میں شدت پسند تنظیم داعش کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے،تاہم حملے کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں،دوسری طرف امریکی وزارت خارجہ بھی ترکی کی جانب سے امریکا کو انجرلیک کا فضائی اڈا استعمال کرنے کے معاہدے کی تصدیق کر دی ہے اس سے قبل ترک صدر طیب اردوان نے داعش اور کرد  عسکریت پسندوں  کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا تھا ادھر ترک پولیس نے ملک بھر  میں  کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بڑی  تعداد  میں شدت پسندوں کو گرفتار کیا ہے جن میں کرد علیحدگی پسند  بھی شامل ہیں ۔ انقرہ نے اس بات کا بھی اعتراف کیا ہے کہ اس نے اپنی حکمت عملی میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے امریکا کو داعش کے خلاف لڑنے کیلئے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔