Wednesday, May 22, 2024

ترکی کا سِپر دفاعی میزائل کا کامیاب تجربہ

ترکی کا سِپر دفاعی میزائل کا کامیاب تجربہ
November 10, 2021 ویب ڈیسک

انقرہ (92 نیوز) ترکی نے سِپر دفاعی میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سِپردفاعی میزائل طویل فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ ترکی نے گزشتہ برس روس سے ایس 400 میزائل سسٹم خریدا تھا۔ امریکا نے روسی ساختہ ایس 400 کو نیٹو اتحاد کے لئے خطرناک قرار دیا تھا ۔ روسی میزائل کی وجہ سے امریکا نے ترکی کو فائٹر طیاروں کی فراہمی روک دی تھی۔

ترک دفاعی ماہرین کا کہنا ہے سِپر میزائل ترکی کی معیشت کو اربوں ڈالر فراہم کرے گا۔