Thursday, April 18, 2024

ترکی کا روس سے مذاکرات کےباوجود شام میں مزید فوج بھیجنے کا اعلان

ترکی کا روس سے مذاکرات کےباوجود شام میں مزید فوج بھیجنے کا اعلان
February 19, 2020
انقرہ ( 92 نیوز) ترکی نے روس سے  مذاکرات کے باوجود شام میں مزید فوجی بھیجنے کا اعلان کر دیا، ادلب میں مزید فوجی بھیجے جائے گے۔ ترک صدر کے ترجمان ابراہیم کالن کا کہنا ہے کہ ادلب میں مزید فوجی بھیجے جائیں گے  جو شامی فوج کے حملوں کے جواب میں کارروائی کریں گی ۔ خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز ترک وفد نے روس میں اعلیٰ حکام سے ملاقات کی،  ادلب کے حوالے دونوں فریقین کے درمیان کوئی معاہدہ نہیں ہو سکا۔