Saturday, April 20, 2024

ترکی کا بھی چاند پر مشن بھیجنے اور خلاء میں اسٹیشن کے قیام کا اعلان

ترکی کا بھی چاند پر مشن بھیجنے اور خلاء میں اسٹیشن کے قیام کا اعلان
February 10, 2021

انقرہ (92 نیوز) ترکی نے بھی چاند پر مشن بھیجنے اور خلاء میں اسٹیشن کے قیام کا اعلان کر دیا۔ترکی نے اعلان ایسے وقت میں کیا جب پہلے اسلامی ملک متحدہ عرب امارات کا مشن ہوپ مریخ پر پہنچا۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے تاریخ رقم کئے جانے کے اگلے ہی روز ترک صدر نے بھی ایک تقریب میں  دوران خطاب کہا کہ  ترکی میں جمہوریت کے 100 سال مکمل ہونے پر چاند پر قدم رکھا جائے گا۔

ترک صدر نے 10 سالہ خلائی پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں  ہمارا مقصد چاند پر قدم رکھ کر اپنا جھنڈ گاڑنا ہے ، دوسرے مرحلے میں عالمی برادری  کے ذریعے خلائی تحقیق میں پیشرفت کیلئے اپنا مشن  خلاء میں بھیجنا ہے ۔تیسرے مرحلے  میں خلائی اسٹیشن کا قیام عمل میں لانا اور ترکی خلائی تحقیقات میں نام بنا کر پھر سے دنیا میں مقام حاصل کرنا ہے ۔

واضح رہے کہ ترک صدر نے گزشتہ ماہ امریکی خلائی ٹیکنالوجی کے ادارے ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک سے رابطہ بھی کیا تھا جس میں انہوں نے راکٹ ٹیکنالوجی سمیت اسپیس ٹیکنالوجی پر تبادلہ خیال کیا تھا۔