Monday, May 20, 2024

ترکی کا اقوام متحدہ  کی سلامتی کونسل کے مشاورتی اجلاس کا خیر مقدم

ترکی کا اقوام متحدہ  کی سلامتی کونسل کے مشاورتی اجلاس کا خیر مقدم
August 18, 2019
انقرہ ( 92 نیوز)مقبوضہ کشمیر کی مخدوش صورتحال پر  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل  کے مشاورتی اجلاس کا ترکی نے خیر مقدم کیا ہے ۔ ترک وزارت خارجہ کے مطابق پاک بھارت کشیدگی میں کمی ، سفارتکاری کے فروغ کیلئے سلامتی کونسل کا اجلاس خوش آئند تھا۔ ترکی کی  وزارت خارجہ  کے مطابق اقوام متحدہ اپنی منظور کردہ قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر حل کرائے، فریقین  سے یکطرفہ اقدامات سے گریز کی اپیل  بھی کی ۔