Friday, March 29, 2024

ترکی پاکستان کاپراعتماد دوست،خطے کی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے ، شاہ محمود قریشی

ترکی پاکستان کاپراعتماد دوست،خطے کی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے ، شاہ محمود قریشی
January 3, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  ترکی پاکستان کا پر اعتماد دوست ہے ، خطے کی صورتحال پر ترک قیادت کو اعتما دمیں لیں گے ۔ وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ دو  روزہ دورہ  ترکی پر جانے سے قبل وزیر خارجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہترین سیاسی رفاقت اور دوستی کو تزویراتی اقتصادی شراکت داری میں بدلنا چاہتے ہیں، ترک صدرسے دوطرفہ معاملات پر گفتگو ہوگی۔ https://urdu.92newshd.tv/%d9%88%d8%b2%db%8c%d8%b1%d8%a7%d8%b9%d8%b8%d9%85-%d8%b9%d9%85%d8%b1%d8%a7%d9%86-%d8%ae%d8%a7%d9%86-%d8%a7%d9%93%d8%ac-%d8%af%d9%88-%d8%b1%d9%88%d8%b2%db%81-%d8%af%d9%88%d8%b1%db%81-%d8%aa%d8%b1%da%a9/ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ  ترکی کی اعلیٰ  قیادت سے وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے، تجارت سرمایہ کاری اور معیشت کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوگا، ترکی نے افغانستان میں امن کے قیام کے حوالے سے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہےاور پاکستان کے نقطہ نظر کی  حمایت کی ہے۔ https://urdu.92newshd.tv/%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%aa%d8%b1%da%a9%db%8c-%da%a9%db%92-%d8%aa%d8%b9%d9%84%d9%82%d8%a7%d8%aa-%da%a9%db%8c-%d9%86%d9%88%d8%b9%db%8c%d8%aa-%d8%b9%d9%88%d8%a7/ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی نے خطے کی صورتحال پر ایک دوسرے کو اعتماد میں لیا اور آئندہ بھی لیتے رہیں گے ،جنوری میں ترکی اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ پاکستان تشریف لائیں گے۔ سہ فریقی مذاکرات میں افغان امن عمل اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔ https://urdu.92newshd.tv/%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%d9%86%db%92-%d8%aa%d8%b1%da%a9%db%8c-%d8%b3%db%92-30%da%af%d9%86-%d8%b4%d9%be-%db%81%db%8c%d9%84%db%8c-%da%a9%d8%a7%d9%be%d9%b9%d8%b1%d8%ae%d8%b1%db%8c/