Friday, April 26, 2024

ترکی نے بے لگام سوشل میڈیا کو لگام ڈال دی

ترکی نے بے لگام سوشل میڈیا کو لگام ڈال دی
July 29, 2020

انقرہ ( 92 نیوز) ترکی  نے بے لگام سوشل میڈیا کو قانون کی لگام ڈال دی ، پارلیمنٹ میں سوشل میڈیا ریگولیشن بل منظور کر لیا گیا، غیر ملکی میڈیا کے مطابق بل کی منظوری سے ترک حکومت کو سوشل میڈیا پر بہتر کنٹرول حاصل ہو گیا ہے۔

اس قانون کے تحت صارفین کا ڈیٹا ترکی میں محفوظ کیا جائے گا، فیس بک اور ٹوئٹر سمیت سوشل میڈیا کمپنیوں کو ترکی میں مقامی نمائندے تعینات کرنا ہوں گے، قابل اعتراض مواد کو 24 گھنٹوں کے اندر اندر ہٹانا لازمی ہو گا۔

قانون کے تحت چند مخصوصی چیزوں کے حوالے سے عدالتی احکامات کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا جبکہ قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں سوشل میڈیا کمپنیوں پر بھاری جرمانے عائد کئے جا سکیں گے۔