Friday, April 19, 2024

ترکی: ناکام فوجی بغاوت میں ملوث 330 فوجی عدالت میں پیش

ترکی: ناکام فوجی بغاوت میں ملوث 330 فوجی عدالت میں پیش
March 1, 2017

انقرہ (ویب ڈیسک) ترکی میں ناکام فوجی بغاوت میں ملوث تین سو تیس فوجیوں کو عدالت میں پیش کر دیا گیا، اب تک کے سب سے بڑے ٹرائل کے لیے عدالت کے باہر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ترکی میں گزشتہ سال کی ناکام فوجی بغاوت میں ملوث تین سو تیس فوجیوں کو انقرہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ یہ عدالت ایسے ٹرائلز کے لیے خصوصی طور پر تعمیر کی گئی ہے۔ عدالت کے باہر اور اردگرد سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

علاقے کی ڈرونز کی مدد سے نگرانی کی گئی اور قریبی عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے گئے۔ اس موقع پر بغاوت میں ملوث فوجیوں کے عزیزو اقارت بھی بڑی تعداد میں عدالت کے باہر موجود رہے۔ ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد اب تک بیالیس ہزار افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔