Sunday, September 8, 2024

ترکی میں کرنسی کی جگہ پلاسٹک بوتلوں کا استعمال

ترکی میں کرنسی کی جگہ پلاسٹک بوتلوں کا استعمال
December 10, 2018
انقرہ( 92 نیوز) ترکی نے  پلاسٹک آلودگی کو ختم کرنے کیلئے ایک اور اہم قدم اٹھالیا ۔ ترکی میں اب کرنسی کی جگہ لوگ پلاسٹک کی بوتلوں سے اپنامیٹرو کارڈ ریچارچ کرسکتے ہیں ، بس پلاسٹک کی بوتلیں مشین میں ڈالیں اور اپنےکارڈکو سکین کریں۔ اس عمل کو شہریوں کی جانب سے بھی بہت پذیرائی مل رہی ہے، شہریوں کاکہناہےکہ پلاسٹک کو ریسائیکل کرنےسےپلاسٹک آلودگی پرقابوپانےمیں مدد ملےگی۔