Sunday, September 8, 2024

ترکی میں کرد مظاہرین اور سکیورٹی فورسز میں جھڑپیں، تین افراد ہلاک، آنسو گیس کا استعمال، متعدد افراد زخمی

ترکی میں کرد مظاہرین اور سکیورٹی فورسز میں جھڑپیں، تین افراد ہلاک، آنسو گیس کا استعمال، متعدد افراد زخمی
August 8, 2015
ترکی (ویب ڈیسک) ترکی میں ہونے والی تازہ جھڑپوں میں تین افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں جس کے بعد ترک علاقے سیزر میں بھی کردوں اور پولیس میں تصادم ہوا۔ ترک حکام کا کہنا ہے کہ عراق اور شام کی سرحد کے قریب واقع سیلوپی کے علاقے میں کرد مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس میں تین افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ ترکی کے جنوب مشرقی دیگر کئی علاقوں میں بھی کرد مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم ہوا۔ مظاہرین نے آگ لگا کر کئی سڑکوں کو بند کر دیا جبکہ سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ انقرہ اور کردستان ورکز پارٹی کے درمیان فائر بندی کے خاتمے کے بعد ترکی میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران پرتشدد کارروائیوں میں ستائیس افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔