Sunday, May 19, 2024

ترکی میں چھیالیس سو ٹن وزنی قدیم مسجد جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے دوسری جگہ منتقل

ترکی میں چھیالیس سو ٹن وزنی قدیم مسجد جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے دوسری جگہ منتقل
December 29, 2018
انقرہ (92 نیوز) ترکی میں چھ سو سال قدیم مسجد کو نقصان سے بچانے کیلئے انتہائی محنت سے دوسرے علاقے میں منتقل کر دیا گیا۔ ترکی میں زیر آب آجانے کے خدشے کے پیش نظر قدیم جامع مسجد ایوبی کو جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے  دوسری جگہ منتقل کردیا گیا ہے۔ چھیالیس سو ٹن وزنی ایوبی مسجد ترکی کے جس علاقے میں واقع تھی وہاں ڈیم تعمیر کیا جارہا ہے جس سے اس مسجد کے زیر آب آجانے کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا جس کے بعد یہ منصوبہ بنایا گیا کہ مسجد کی عمارت کو اس کے ستونوں سمیت دیوہیکل کنٹینرز پر لاد کے دوسری محفوظ مقام پر منتقل کر دیا جائے۔