Wednesday, April 24, 2024

ترکی میں پھنسے پاکستانیوں کو آج ڈی پورٹ کیے جانے کا امکان

ترکی میں پھنسے پاکستانیوں کو آج ڈی پورٹ کیے جانے کا امکان
January 10, 2017

اسلام آباد (92نیوز) ترجمان دفترخارجہ نے بڑی خبر دے دی۔ ترک پولیس نے افغان گروہ سے بازیاب کرائے گئے چھ پاکستانیوں کورہا کردیا جنہیں آج یا کل ڈی پورٹ کیا جا سکتا ہے۔ اُدھر ترکی میں روزگار کے سلسلے میں موجود سرائے عالمگیر اور منڈی بہاؤالدین کے تین نوجوانوں کو اغوا کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نائنٹی ٹو نیوز کی کوششیں رنگ لے آئیں۔ ترکی میں افغان گروہ کے ہتھے چڑھنے والے پاکستانیوں کے خاندان والوں کیلئے اچھی خبر ہے کہ گروہ سے بازیاب کرائے گئے ان تمام افراد کو ترک پولیس نے رہا کردیا ہے۔ جن میں سے دو فیضان امین اور اشبار احمد کی استبول میں قونصلر دلدار ابڑو سے ملاقات بھی ہوگئی ہے۔

عابد، ذیشان اور عثمان کی آج قونصلرسے ملاقات کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق عثمان نے پاکستان واپس جانے سے انکارکردیا ہے۔ اُدھر ترکی میں روزگار کے سلسلے میں موجود سرائے عالمگیر اور منڈی بہاؤالدین کے تین نوجوانوں کو اغوا کرلیا گیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق مبینہ طور پر ایجنٹ نے ہی ان نوجوانوں کو افغان اغواکاروں کو فروخت کردیا ہے اور اب اُن کی بھی تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی ویڈیوز اُن کے والدین کوبھیجی گئی ہیں۔ ان بے چاروں کی رہائی کے بدلے میں اسی لاکھ روپے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ اغوا کئے گئے ایک نوجوان عمران کی والدہ نے حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔