Saturday, April 20, 2024

ترکی میں ٹرمپ کے نام نہاد امن منصوبے کے خلاف احتجاج

ترکی میں ٹرمپ کے نام نہاد امن منصوبے کے خلاف احتجاج
January 29, 2020
انقرہ ( 92 نیوز) ترکی میں ٹرمپ کے نام نہاد امن منصوبے کیخلاف بھرپور احتجاج کیا گیا ،  سیکڑوں افراد بڑے شہروں کی سڑکوں پر نکل آئے۔ اِدھرامریکی صدر نے مشرق وسطی میں امن کیلئے اپنے منصوبے کا اعلان کیا اور اُدھر ترکی میں احتجاج کی کال سامنے آئی، چند ہی گھنٹوں میں سیکڑوں افراد دارالحکومت انقرہ کی سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین نے امریکی سفارتخانے کی جانب مارچ کیا اور سفارتخانے کے باہر امریکی صدر اور انکےمنصوبے کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ سیکڑوں افراد نے استنبول میں بھی امریکی قونصل خانے کے سامنے بھرپور احتجاج کیا، اور ٹرمپ کے تجویز کردہ منصوبے کو مسترد کر دیا۔