Friday, April 19, 2024

ترکی میں واٹس ایپ کے قومی بائیکاٹ نے کمپنی کا دیوالیہ نکال دیا

ترکی میں واٹس ایپ کے قومی بائیکاٹ نے کمپنی کا دیوالیہ نکال دیا
January 12, 2021

انقرہ (92 نیوز) ترکی میں واٹس ایپ کے قومی بائیکاٹ نے کمپنی کا دیوالیہ نکال دیا، ترک وزارت دفاع سمیت اعلیٰ حکومتی ادارے اور لاکھوں شہری مقامی ایپ ’’بیپ‘‘ پر منتقل ہو گئے، دنیا بھر میں بیپ کے صارفین کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی۔

واٹس ایپ کی پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی اور نجی معلومات کے ناجائز استعمال کی کوشش قرار ہے ، ترک شہریوں نے واٹس ایپ کو اپنے موبائل فونز سے نکال باہر کیا۔ ترک وزارت دفاع سمیت اعلی حکومتی اداروں نے بھی واٹس ایپ کا استعمال ترک کر دیا ہے، ترکی کے واٹس ایپ صارفین مقامی کمپنی کی تیار کردہ سوشل ایپ ’’بیپ‘‘ پر منتقل ہو رہے ہیں۔

ترکی میں گزشتہ ہفتے شروع ہونے والا واٹس ایپ کا قومی بائیکاٹ کمپنی کو کافی بھاری پڑا ہے، بائیکاٹ کے پہلے 48 گھنٹوں میں 20 لاکھ صارفین واٹس ایپ کو ڈیلیٹ کر کے ’’بیپ‘‘ پر منتقل ہوئے، دنیا بھر میں بیپ استعمال کرنے والوں کی تعداد 1 کروڑسے تجاوز کر گئی ہے۔

بیپ اپنے فیچرز میں واٹس ایپ سے کسی صورت کم نہیں، مفت ویڈیو کالز، چیٹ گروپس، فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ، سے لے کر اپنی مرضی کا تھیم منتخب کرنے تک، یہ سوشل ایپ کئی منفرد خصوصیات کی حامل ہے، سب سے بڑھ کر یہ کہ ’’بیپ ‘‘محفوظ ہے۔