Sunday, September 8, 2024

ترکی میں ناکام فوجی بغاوت پر عمران خان کو پسینے آرہے ہیں : پرویز رشید

ترکی میں ناکام فوجی بغاوت پر عمران خان کو پسینے آرہے ہیں : پرویز رشید
July 17, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ ترکی  میں ناکام فوجی  بغاوت پر  عمران خان کو  پسینے  آ رہے ہیں خان صاحب اقتدار  شارٹ کٹ سے  کبھی  نہیں  ملتا۔ عمران خان کی تقریر پر ردعمل میں  سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ ترکی کے عوام  نے جمہوریت کا ساتھ دیا  ہے۔ فوجی بغاوت  ترکی  میں ناکام ہوئی ہے لیکن خان صاحب آپ   کیوں پریشان ہو رہے ہیں ۔ ا نہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ  عوام کی جمہوریت پسندی پر ماتم کررہے ہیں دھرنے میں لوگوں نے عمران  خان کے  بجائے  جمہوریت کا ساتھ دیا دو ہزار اٹھارہ میں وہ سازشیں اور مذموم مقاصد کی پوٹلی لےکر عوام کے پاس جائیں گے۔