Monday, September 16, 2024

ترکی میں مہاجرین کی بس کو حادثہ ، پاکستانیوں سمیت سترہ افراد جاں بحق

ترکی میں مہاجرین کی بس کو حادثہ ، پاکستانیوں سمیت سترہ افراد جاں بحق
March 30, 2018

 استنبول (92 نیوز) ترک صوبے اِغدیر میں مسافر بس کو حادثہ پیش آ گیا جس میں پاکستانیوں سمیت سترہ تارکین وطن جھلس کرجاں بحق جبکہ چھتیس زخمی ہو گئے ۔

 صوبائی گورنر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک چھوٹی مسافر وین بجلی کےایک کھمبےسےجا ٹکرائی اور اس میں آگ لگ گئی ۔ چودہ مسافروں کیلئے بنی اس بس میں پچاس افراد سوارتھے ۔

 ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق مہاجرین کا تعلق ایران، پاکستان اور افغانستان سے تھا ۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق تارکین وطن کی یہ وین غیر قانونی طور پر ایران سے ترکی میں داخل ہوئی تھی ۔

 ادھرحکام نے کہا کہ جائے وقوعہ پر موجود ایک ٹرک سے تیرہ تارکین وطن کو گرفتار بھی کیا گیا ہے ۔