Thursday, March 28, 2024

ترکی میں مسافر ٹرین کو حادثہ،9افراد ہلاک،50زخمی

ترکی میں مسافر ٹرین کو حادثہ،9افراد ہلاک،50زخمی
December 13, 2018
انقرہ ( 92 نیوز) ترکی میں تیزرفتارمسافر ٹرین کو حادثہ پیش آگیا جس میں  9 افراد ہلاک جب کہ 50زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو  اسپتال منتقل کردیاگیا۔حکام کےمطابق حادثہ انقرہ کےقریب پل سےٹکرانےکےباعث پیش آیا۔ حادثے کےباعث ٹرین کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، ادھر حادثے کی جگہ پر امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ  حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں مزید اضافےکاخدشہ بھی ظاہرکیاجارہاہے۔ حکام کےمطابق حادثے کےوقت ٹرین میں 206افراد سوار تھے۔ حادثے پر انتارا میں قائم امریکی سفارتخانےکی جانب سے شدید افسوس کا اظہارکیاگیاہے۔جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش بھی ظاہر کی گئی ہے۔ اس سے قبل حادثے کا سبب ٹرین کی انقرہ سٹیشن کےداخلی دروازے سےٹکراؤ بتایاجارہاتھا۔