Thursday, April 25, 2024

ترکی میں مسافر بحری جہاز روسی آئل ٹینکر سے ٹکرا گیا، حادثے میں تمام مسافر معجزانہ طور پر محفوظ

ترکی میں مسافر بحری جہاز روسی آئل ٹینکر سے ٹکرا گیا، حادثے میں تمام مسافر معجزانہ طور پر محفوظ
June 29, 2015
استنبول (ویب ڈیسک) ترکی کی بحری حدود میں ایک مسافر جہاز یونان سے استنبول جاتے ہوئے روس کے آئل ٹینکر سے ٹکرا گیا۔ جہازمیں سوار تمام مسافروں کو زندہ بچا لیا گیا۔ ترکی کے ساحلی علاقے گیلی پولی میں ایک بڑا مسافر بحری جہاز روسی آئل ٹینکر سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے تاہم مسافر بحری جہاز کسی بڑے حادثے سے محفوظ رہا۔ جہاز میں سوار آٹھ سو تریپن مسافروں اور عملے کے تین سو بیاسی ارکان کو ساحل سمندر پر پہنچایا گیا۔ حادثے کے بعد خوفزدہ مسافروں کا کہنا تھا کہ جب بحری جہاز آئل ٹینکر سے ٹکرایا تو انہیں ٹائی ٹینک ڈوبنے کا واقعہ یاد آ گیا اور سب نے یہی سمجھا کہ اب موت کا وقت آ گیا ہے لیکن خوش قسمتی سے تمام مسافر حادثے میں محفوظ رہے۔