Sunday, September 8, 2024

ترکی میں فوجی گروپ کی جانب سے بغاوت کے خلاف عوام کا شدید ردعمل ، عوام نے ٹینکوں کے سامنے لیٹ کر پیش قدمی کو روکا

ترکی میں فوجی گروپ کی جانب سے بغاوت کے خلاف عوام کا شدید ردعمل ، عوام نے ٹینکوں کے سامنے لیٹ کر پیش قدمی کو روکا
July 16, 2016
انقرہ(ویب ڈٰیسک)ترکی میں فوجی گروپ کی جانب سےبغاوت کےخلاف عوام کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ عوام نے فوجی باغیوں کے ٹینکوں کے سامنے لیٹ کر ان کی پیش قدمی کو روکا۔بغاوت کے چند گھنٹوں بعد ترک پراسیکیوٹر نے باغی فوجیوں کی گرفتاری کا حکم دیدیا عوام کے دباؤ پرفوجی باغیوں کو پسپا ہونا پڑا۔ تفصیلات کےمطابق فوجی بغاوت کےخلاف ترکی بھر کی مساجد  سے اعلانات کئے گئے کہ عوام فوجی بغاوت کے خلاف سڑکوں پر آجائیں جس کے بعد عوام بہت بڑی تعداد میں استنبول کے تقسیم اسکوائر پرجمع ہوگئے اورشدید احتجاج کیا جبکہ انقرہ سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بھی عوام نے شدید احتجاج کیا۔ کئی شہروں کے عوام باغیوں کے فوجی ٹینکوں کے سامنے آگئے اور ان کو آگے بڑھنے سے روکاکئی مظاہرین ٹینکوں کے اُوپر بھی چڑھ گئے اور فوجیوں کو پکڑ پکڑ کر ٹینکوں سے باہر نکالا۔ عوام نے باغی فوجیوں کو زبردستی اتاترک ایئرپورٹ سے بھی باہر نکال دیا عوام کے ساتھ ساتھ ترک پولیس نے بھی سول حکومت کا بھرپور ساتھ دیا اور  باغی فوجیوں کو سرکاری عمارتوں سے زبردستی نکال باہر کیا۔ دوسری طرف ترک پراسیکیوٹر نےگلیوں میں پھرنےوالےفوجیوں کی گرفتاری کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کیا ہے۔