Sunday, September 8, 2024

ترکی میں فوجی بغاوت پر عالمی برادری کا شدید رد عمل

ترکی میں فوجی بغاوت پر عالمی برادری کا شدید رد عمل
July 16, 2016
انقرہ (ویب ڈیسک )ترکی میں فوجی بغاوت پر عالمی برادری کی جانب سے بھی شدید ردعمل  ظاہر کیا گیا ہے ۔ امریکا نے رجب طیب اردوان کی حکومت کی مکمل حمایت کا اعلان کیا جبکہ دیگر عالمی رہنماؤں نے بھی ترکی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ۔ تفصیلات کےمطابق امریکی صدر باراک اوباما اور وزیر خارجہ جان کیری نے ترکی میں منتخب حکومت کی حمایت کا اعلان کیا جان کیری نے اپنے ترک ہم منصب کو ٹیلی فون کیا اور منتخب ترک حکومت کی حمایت کا اعلان کیا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون نے کہا  ہے کہ ترکی میں تیزی سے بدلتے حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے ترک عوام سے پُرامن رہنے کی اپیل کی۔ برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے ترکی میں تیزی سے بدلتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا  کہتے ہیں صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں  قطری حکومت نے بھی ترکی میں فوجی بغاوت کی مذمت کی ہے۔  جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے ترجمان نے ترکی میں بغاوت کی مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جانوں کے تحفظ کے لیے ہر اقدام کریں گے۔ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ترکی میں جمہوریت کی حفاظت کے لیے تعاون کا یقین دلایا ہے اور فوج کی جانب سے جمہوری اداروں کو تباہ کرنے کی کوشش کی مذمت کی ہے۔