Sunday, September 8, 2024

ترکی میں فوجی بغاوت ناکام ،باغیوں کے خلاف ہرصورت آپریشن کیا جائے گا  : ترک صدر

ترکی میں فوجی بغاوت ناکام ،باغیوں کے خلاف ہرصورت آپریشن کیا جائے گا  : ترک صدر
July 16, 2016
استنبول(ویب ڈٰیسک)ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ بغاوت کو ناکام بنادیا گیا ہے کہتے ہیں باغیوں کے خلاف آپریشن ہرصورت کیا جائے گا انہوں نے بغاوت ناکام بنانے پر ترک عوام کا شکریہ ادا دیا استنبول آمد کے بعد ترک صدر کا عوامی خدمت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ تفصیلات کےمطابق صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ بغاوت کی صورتحال پرقابو پالیا گیا ہے۔  کہتے ہیں ترکی اب پہلےجیسا ملک نہیں، بہت بدل چکا ہے۔  استنبول ایئرپورٹ پہنچنے کے فوری بعد میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ سازش کےسرغنہ کوقوم کے سامنے قیمت چکانا پڑے گی۔  ترک فوج میں باغیوں کےخلاف آپریشن کلین اپ ضرورکریں گے انہوں نے بتایا کہ ایک سو بیس باغیوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلےبھی عوام کی خدمت کی، اب بھی خدمت جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے عوام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت پسند فوج، پولیس اور عوام نےمل کربغاوت ناکام بنادی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بن علی یلدرم نے فضا سےفائرنگ کرنیوالوں کے خاتمے کا حکم دے دیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ باغیوں نےمختلف علاقوں میں طیاروں سے بمباری کی اور باغیوں نے آرمی چیف کو بھی یرغمال بنایا۔  ان کا کہنا تھا کہ ترک قوم کی خواہش سےبڑی کوئی طاقت نہیں  بغاوت کرنے والوں کو مناسب جواب دیں گے۔  ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کچھ لوگ ملک کو آگے بڑھتا نہیں دیکھنا چاہتے۔