Sunday, September 8, 2024

ترکی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 8افرادہلاک، متعددزخمی

ترکی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 8افرادہلاک، متعددزخمی
August 10, 2015
انقرہ(ویب ڈیسک)ترکی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں آٹھ افرادہلاک اورکئی زخمی ہوگئے دہشت گردوں نے امریکی سفارتخانے کوبھی نشانہ بنایا ۔ تفصیلات  کےمطابق ترک صوبے سرناک میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں چارسیکیورٹی اہلکارہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ایک فوجی ہیلی کاپٹرپر فائرنگ کے نتیجے میں بھی ایک سپاہی ماراگیا۔ استنبول میں کاربم دھماکے کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکارہلاک ہوا جبکہ امریکی سفارتخانے پردوخواتین کے حملے میں  ایک سیکیورٹی اہلکارسمیت  دوافرادہلاک  اورمتعددافرادزخمی ہوئے  فائرنگ کے تبادلے میں دونوں حملہ آورخواتین بھی ماری گئیں۔