Friday, April 26, 2024

ترکی میں صدر اردوان کی توہین پر 903 بچوں سمیت ہزاروں افراد کو مقدمات کا سامنا

ترکی میں صدر اردوان کی توہین پر 903 بچوں سمیت ہزاروں افراد کو مقدمات کا سامنا
December 20, 2020

انقرہ (92 نیوز) ترکی میں صدر اردوان کی توہین پر 903 بچوں سمیت ہزاروں افراد کو مقدمات کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق یہ انکشاف ترکی کی وزارت انصاف کے جاری کردہ نئے اعدادوشمار میں سامنے آیا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق ترکی میں گذشتہ چھ برسوں میں صدر کی توہین پر کل 128،872 افراد کے خلاف تحقیقات کی گئیں جن میں سے 9،556 شہریوں پر یہ ’جرم‘ ثابت ہونے پر انہیں قید کی سزا دی گئی۔

ان افراد میں سے 27،717 کے خلاف فوجداری مقدمات بھی چلائے گئے۔ صرف یہی نہیں اس عرصے کے دوران 903 نابالغ بچوں کو اسی الزام کے تحت مقدموں کا سامنا کرنا پڑا۔ ان بچوں میں 264 کی عمریں 12 اور 14 سال کے درمیان تھیں۔