Wednesday, April 24, 2024

ترکی میں شیڈول افغان امن کانفرنس ملتوی کر دی گئی

ترکی میں شیڈول افغان امن کانفرنس ملتوی کر دی گئی
April 21, 2021

انقرہ (92 نیوز) ترکی میں شیڈول افغان امن کانفرنس ملتوی کر دی گئی ۔ ترک وزیرخارجہ میولود چاؤش اوغلو کے مطابق کانفرنس کو طالبان کی شرکت یقینی نہ ہونے پر ملتوی کیا گیا۔

 میولود چاؤش اوغلو نے کہا طالبان کی شرکت کے بغیر کانفرنس کا مقصد حاصل نہیں ہو سکتا۔ امریکی انخلا ملتوی ہونے کے بعد کانفرنس کے انعقاد میں کوئی جلدی بھی نہیں۔ امن کانفرنس کا انعقاد اب ماہ رمضان کے بعد متوقع ہے۔

افغان امن کانفرنس ترکی میں چوبیس اپریل سے 4 مئی تک ہونا تھی۔