Sunday, September 8, 2024

ترکی میں جمہوریت جیت گئی ،آمریت ہارگئی ، 5جنرلز 29کرنل عہدے سے فارغ ، 1500باغی گرفتار

ترکی میں جمہوریت جیت گئی ،آمریت ہارگئی ، 5جنرلز 29کرنل عہدے سے فارغ ، 1500باغی گرفتار
July 16, 2016
  انقرہ(ویب ڈٰیسک)ترکی میں جمہوریت جیت گئی اور آمریت ہارگئی  عوام نےصدرطیب اردوان کےاقتدار کاتختہ الٹنےکی کوشش ناکام بنادی 60 شہریوں نےاپنی جانیں دے کربغاوت ناکام بنا دی جبکہ  بغاوت کی کوشش  کرنےوالے 1500گرفتار کر لیا گیا ہے ۔  ترکی کے سرکاری ٹیلی ویژن ٹی آر ٹی ورلڈ پرباغیوں کاقبضہ  بھی چھڑالیاگیا ہے ۔ دوسری طرف ترکی کے آرمی چیف کوباغیوں سےبازیاب کرالیا گیا ہے اور مارشل لاء    کی  کوشش   کےالزام میں 29کرنل اور 5جنرنلزعہدےسےفارغ کر دیئے گئے ہیں جبکہ فوجی بغاوت کرنےوالا ایک جنرل ماراگیا ہے ۔