Thursday, March 28, 2024

ترکی میں بھی نریندر مودی کے خلاف نعرے لگ گئے

ترکی میں بھی نریندر مودی کے خلاف نعرے لگ گئے
August 24, 2019
انقرہ ( 92 نیوز ) دنیا بھر کی طرح ترکی میں بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کیخلاف  احتجاجی مظاہرے کیے گئے ، شہریوں نے بھارتی حکومت اور مودی کیخلاف  فلک شگاف نعرے بلند کیے۔ کشمیریوں پر بھارتی ظلم و ستم کے خلاف ترکی میں بھی  کئی شہروں میں مظاہرے کیے گئے، دارالحکومت انقرہ میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ  ہوا، جس میں  بڑی تعداد میں نوجوان شریک ہوئے ۔ استنبول میں بھی  بھارتی قونصلیٹ  کے سامنےاحتجاجی مظاہرہ  کیا گیا، جس میں بھارت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی اور ترانے چلائے گئے۔ اس موقع پر  ایک قرارداد بھی پیش کی گئی جس میں کہا گیا  کہ بھارت فی الفور معصوم اور نہتے کشمیریوں پر مظالم بند کرے اور وادی کی متنازعہ حیثیت کی تبدیلی کا فیصلہ واپس لے ۔