Sunday, September 8, 2024

انقرہ : باغیوں کا سرغنہ سابق ایئر چیف اکن اوزترک گرفتار

انقرہ : باغیوں کا سرغنہ سابق ایئر چیف اکن اوزترک گرفتار
July 16, 2016
انقرہ (ویب ڈیسک) ترکی میں باغیوں کے سرغنہ سابق ایئر چیف اکن اوزترک کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ترکی میں بغاوت کی سازش رچانے والا ترک فضائیہ کا سابق ایئرچیف نکلا۔ سکیورٹی فورسز نے سابق ایئرچیف اکن اوزترک کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ایک اور باغی جنرل اردل اوزترک بھی پکڑا گیا ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق بغاوت میں شریک جنرل اردل اوزترک تھرڈ کور کے کمانڈر ہیں۔ ترک وزیردفاع نے کہا ہے کہ باغیوں کی جانب سے یرغمال بنائے گئے تمام فوجی افسروں اور جوانوں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ دوسری جانب بغاوت ناکام بنائے جانے پر ترک شہری جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے۔ شہریوں نے ہاتھوں میں ترکی کا پرچم اٹھا رکھا ہے اور وہ بغاوت کے خلاف اور صدر طیب اردگان کی حمایت میں نعرے بازی کر رہے ہیں۔ ترک وزیراعظم علی بن یلدرم نے عوام کو فی الحال سڑکوں پر رہنے کی ہدایت کی ہے۔