Thursday, April 25, 2024

ترکی میں ایک اور پاکستانی کے اغوا کا انکشاف، 4لاکھ تاوان کا مطالبہ

ترکی میں ایک اور پاکستانی کے اغوا کا انکشاف، 4لاکھ تاوان کا مطالبہ
January 7, 2017

مظفرگڑھ (92نیوز) ترکی میں ایک اور پاکستانی انسانی اسمگلروں کے ہتھے  چڑھ گیا۔ ایک لاکھ روپے ادا کرنے کے باوجود نوجوان کو رہائی نہ مل سکی۔ انسانی اسمگلروں نے مزید 4لاکھ روپے کا مطالبہ کر دیا۔ 92نیوز نے انسانی سمگلروں کو بنک کے ذریعے ایک لاکھ روپے کی ادائیگی رسید بھی حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ترکی میں تاوان کے لئے ایک اور پاکستانی کے اغوا کا انکشاف ہوا ہے۔ مبینہ اغوا کار ایک لاکھ روپے تاوان وصولی کے باوجود نوجوان کی رہائی پر تیار نہیں۔ مظفرگڑھ کے علاقے کوٹ ادو کے رہائشی نوجوان یامین کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے بیٹے کو آصف اور شکیل نامی شخص نے نوکری کا جھانسہ دیکر ترکی پہنچایا جس کے بعد انہیں تاوان کے لئے فون کالز موصول ہوئیں۔

  غریب خاندان نے بیٹے کی رہائی کے لئے جیسے تیسے ایک لاکھ روپے ادا کئے لیکن مبینہ اغواکاروں کی جانب سے مزید چار لاکھ روپے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ نوجوان کے اہل خانہ نے حکام سے مدد کی اپیل کی ہے۔

نائٹی ٹو نیوز نے اس سے پہلے بھی چھ پاکستانیوں کے ترکی میں اغوا کا معاملہ اٹھایا تھا جس کے بعد پاکستانی حکومت کی مداخلت سے ترکی کی پولیس نے انہیں اغوا کاروں کے چنگل سے رہائی دلائی تھی۔