Thursday, April 25, 2024

ترکی میں او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس آج ہو گا

ترکی میں او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس آج ہو گا
May 18, 2018
انقرہ (92 نیوز) غزہ میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام پر ترک شہر استنبول میں او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس آج ہو گا۔ ترک میڈیا کے مطابق اجلاس میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اُن کے دفاع کیلئے مشترکہ لائحہ عمل پر گفتگو کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ امریکی سفارتخانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی پر بھی بات کی جائے گی ۔ ترک صدر رجب طیب اردوان کے مشیر برائے خارجہ پالیسی ابراہیم کاہن نے کہا مسئلہ فلسطین نہ صرف مسلم ممالک بلکہ اُن سب کیلئے  انتہائی اہم ہے جو انصاف اور قانون پر یقین رکھتے ہیں ۔