Friday, April 19, 2024

ترکی میں اسلامی امدادی گروپ کا رہنما قتل، ہنگامہ آرائی میں 4افراد ہلاک

ترکی میں اسلامی امدادی گروپ کا رہنما قتل، ہنگامہ آرائی میں 4افراد ہلاک
June 10, 2015
استنبول (ویب ڈیسک) ترکی میں ایک اسلامی امدادی گروپ کے رہنما کی ہلاکت کے بعد ہنگامہ آرائی میں چار افراد کو قتل کردیا گیا۔ ترکی کی سکیورٹی فورسز کے مطابق جنوب مشرق میں کردوں کے اکثریت والے شہر دیار باقر میں ایک اسلامی امدادی گروپ کے رہنما ایتاک باران کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کردیا جس کے بعد علاقے میں پرتشدد ہنگامے پھوٹ پڑے جس میں چار افراد کو قتل کردیا گیا۔ یہ واقعہ ترکی کے عام انتخابات میں کردوں کی تاریخی کامیابی کے دو دن بعد پیش آیا ہے۔ فوری طور پر ان افراد کو قتل کرنے کی وجہ سامنے نہیں آئی۔ اگرچہ علاقے میں حالیہ سالوں میں اسلام پسندوں اور کردش پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کے اکادکا واقعات رونما ہو چکے ہیں۔