Friday, April 19, 2024

ترکی میں 15 جولائی کی بغاوت ناکام بنانے والے شہداء کی یاد میں یوم جمہوریت

ترکی میں 15 جولائی کی بغاوت ناکام بنانے والے شہداء کی یاد میں یوم جمہوریت
July 15, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) ترکی میں 15 جولائی کی بغاوت ناکام بنانے والے سیکڑوں شہداء کی یاد میں یوم جمہوریت اور قومی یکجہتی منایا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر رجب طیب اردوان کے نام اظہار یکجہتی کا خصوصی پیغام میں کہا چار سال قبل ترک عوام نے تاریک طاقتوں کے خلاف عظیم عزم کا مظاہرہ کیا۔ ترک شہدا اور غازیوں کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ اس حوالے سے انقرہ پارک اسلام آباد میں خصوصی تقریب ہوئی۔ ترک سفیرکہتے ہیں ناکام بغاوت ترک عوام کی آزادی اور مرضی کیخلاف تھی۔ ترکی کا مستقبل ترک عوام کے ہاتھ ہے۔ ترکی اور ترک عوام پاکستان کا تعاون کبھی نہیں بھول سکتے۔ ترک بین الاقوامی ترقیاتی ادارہ ،ٹیکا کے پاکستان میںسربراہ نے کہا شہداء کی یاد میں شجرکاری کی ۔ پاک۔ترک دوستی کی اُمید لگائی ۔  ترکی ، 15 جولائی ، بغاوت ، ناکام ، سیکڑوں شہداء ، یاد ، یوم جمہوریت اِس موقع پر ترک ترقیاتی ادارے ٹیکا نے انقرہ پارک کی تزئین و آرائش کیلئے ہر ممکن تعاون کا اعلان کیا جبکہ میئر اسلام آباد، ترک سفیر اور ٹیکا سربراہ نے پارک میں 15 جولائی 2016ء کے 251 شہداءکی یاد میں 251 پودے لگا کر اُنہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔