Tuesday, April 16, 2024

ترکی : مہاجر کیمپ میں آگ لگا کر پچاس تارکین وطن فرار ہو گئے

ترکی : مہاجر کیمپ میں آگ لگا کر پچاس تارکین وطن فرار ہو گئے
November 21, 2016

استنبول (ویب ڈیسک) ترکی کے شہر استنبول میں تارکین وطن کے کیمپ سے 50افراد فرار ہو گئے۔ مہاجرین نے پہلے کیمپ میں آگ لگائی پھر رفوچکر ہو گئے۔ پولیس کی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق استنبول میں قائم تارکین وطن کے کیمپ سے پچاس افراد فرار ہو گئے جن کا تعلق افغانستان اور پاکستان سے بتایا گیا ہے۔

تارکین وطن نے کیمپ میں نامناسب سہولتوں پر احتجاج کرتے ہوئے فرنیچر کو آگ لگائی اور پھر فرار ہو گئے۔ پولیس نے تارکین وطن کو روکنے کے لیے ہوائی فائرنگ بھی کی جس سے تین تارکین وطن زخمی ہو گئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی۔ فرار ہونے والوں کی تلاش جاری ہے۔