Sunday, September 8, 2024

ترکی مخلوط حکومت بنانے میں ناکام ، نئے انتخابات کیلئے عبوری کابینہ کا اعلان

ترکی مخلوط حکومت بنانے میں ناکام ، نئے انتخابات کیلئے عبوری کابینہ کا اعلان
August 29, 2015
انقرہ (ویب ڈیسک) ترک وزیر اعظم احمد داود اوغلو نے عبوری کابینہ کا اعلان کر دیا۔ وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری فریدون وزیر خارجہ مقرر، ترک وزیر اعظم احمد داود اوغلو نے صدر طیب اردوان کی منظوری کے بعد عبوری کابینہ کے وزراءکے ناموں کا اعلان کر دیا ہے عبوری کابینہ میں ترک اور کرد قوم پرستوں کو بھی نمائندگی دی گئی ہے۔ عبوری کابینہ یکم نومبر کو ملک میں نئے عام انتخابات تک نظام حکومت چلائے گی۔ کابینہ میں وزیر خارجہ کا عہدہ فریدون سرین لیوزکو دیا گیا ہے۔ یالچن اکتوا، نعمان، قراالمش، جیودت الماس اور یلدرم نائب وزرائے اعظم ہوں گے جبکہ علی حیدر کو یورپی یونین کے امور، فکر اشک کو سائنس ، صنعت وٹیکنالوجی ،احمد اردم ، وزیر محنت، ادرس گلوج وزیر ماحولیات ہوں گے۔ قطب الدین آرزو خوراک و زراعت، اردم باشچی کسٹمز، سلام عتیق وزیر داخلہ اور مسلم دعا وزیر ترقیات ہوں گے۔ تغرل ترکیز کو بھی نائب وزیر اعظم کا عہدہ دیا گیا ہے تاہم حزب اختلاف کی ری پبلکن پیپلز پارٹی اور قوم پرست تحریک عبوری کابینہ میں شامل نہیں ہوئیں۔ جدید ترکی کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ عام انتخابات کے بعد جیتنے والی جماعتیں مخلوط حکومت تشکیل دینے میں ناکام رہی ہیں اور ملک میں قبل از وقت نئے انتخابات کرائے جارہے ہیں۔