Sunday, September 8, 2024

ترکی : فوجی بغاوت ناکام بنانےکے دوران جاں بحق افراد کی نمازجنازہ ادا

ترکی : فوجی بغاوت ناکام بنانےکے دوران جاں بحق افراد کی نمازجنازہ ادا
July 17, 2016
استنبول (ویب ٰڈیسک)برادر ملک ترکی میں فوجی بغاوت کو ناکام  بنانےکے دوران جاں بحق ہونے والے  افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی  نماز جنازہ میں شہریوں کی بڑی  تعداد  شریک ہوئی ادھر ترک صدر نے امریکی ہم منصب سے فتح اللہ گولن کی حوالگی کا مطالبہ کردیا جان کیری کا کہنا ہےکہ ترکی کی  بغاوت میں  امریکا کے ملوث ہونے کا الزام بے بنیاد ہے۔ تفصیلات کےمطابق ترکی میں جمہوریت بچانے کےدوران جاں بحق  ہونے والے افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی  استنبول کی مسجد الفاتح میں  شہدا جمہوریت کا سب  سے بڑا  جنازہ ہوا  جس میں صدر  رجب   طیب  اردگان  اور سابق وزیراعظم  احمد داود  اوگلو سمیت  شہریوں کی بڑی  تعداد نے  شرکت کی ۔  شہداکے تابوتوں کو قومی  پرچم  میں لپیٹا  گیا تھا نماز جنازہ کے بعد  شہدا کے  جسد خاکی کو  پورے اعزازا کے ساتھ  سپر د خاک کردیا  گیا ۔ د وسری جانب  وزیراعظم بن علی یلدرم نے  انقرہ کے اسپتال کا دورہ کیا اورناکام فوجی بغاوت کے دوران زخمی ہونے والے شہریوں  کی عیادت کی۔ وزیراعظم نے ان کے جمہوریت کے لئے لازوال جذبے  اور خدمات کو سراہا اور ان کی جلد صحت  یابی کے لئے دعا کی ۔ ترک  وزیراعظم نے اسپتال کے عملے کو مریضوں کی بہترین دیکھ بھال کرنے کی بھی ہدایت کی۔ ادھر عوام کی جانب سے فوجی بغاوت ناکام بنانے کے بعد ترک صدر رجب طیب اردگان نے امریکی ہم منصب بارک اوباما کو ٹیلی فون کیا اور مطالبہ کیا ہے کہ امریکا فتح اللہ گولن پر مقدمہ چلائے یا اسے ترکی کے  حوالے کرے۔