Thursday, April 25, 2024

ترکی زلزلہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہوگئی، 800 سے زائد زخمی

ترکی زلزلہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہوگئی، 800 سے زائد زخمی
October 31, 2020

انقرہ (92 نیوز)ترکی کے مغربی شہر ازمیر میں 7.0 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں26 افراد جاں بحق جبکہ 800 سے زائد زخمی ہوگئے، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔20عمارتیں منہدم ہوگئیں جس کے باعث  2000 افراد بے گھر ہو گئے،، یونان میں بھی زلزلے سے دو افراد لقمہ اجل بنے۔

ترکی میں سات اعشاریہ صفرشدت کا شدید زلزلہ آیا ،  ملک کا تیسرا بڑا شہر ازمیرتباہی کی تصویر بن گیا ، ازمیر میں زلزلے سے تقریباً 20عمارتیں گری ہیں اور 800 سےزائد افراد زخمی ہیں۔

ترک وزیرداخلہ کےمطابق بورنووا اور بائرا کلی میں 6عمارتیں منہدم ہوئیں،متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔سوشل میڈیا پروائرل ویڈیوزمیں کثیرالمنزلہ عمارتوں کوزمین بوس ہوتےاور لوگوں کو خوف سے بھاگتے ہوئےدیکھاجاسکتاہے۔

ترک صدرطیب اردوان کاریاست کے تمام وسائل بروئے کارلاکرشہریوں کی مدد کا حکم،،،کہااللہ تعالیٰ سب کی حفاظت فرمائے ۔زلزلے کے بعد ترکی اور یونان نے مشکل کی گھڑی میں ایک دوسرے کی امداد پر اتفاق کرلیا۔

زلزلے کے باعث سطحِ سمندر بلنداورشہر میں سیلابی صورتحال بھی پیدا ہوگئی ہے دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام ترک بھائیوں سےبھرپوراظہاریکجہتی کررہی ہے، سوشل میڈیا پر ترکی ارتھ کوئیک، ازمیر اور ترکی کیلئےدعائیں ٹاپ ٹرینڈزبن گئے۔