Thursday, May 9, 2024

ترکی ، روس اور لیبا کا 12 جنوری تک جنگ بندی کا مطالبہ

ترکی ، روس اور لیبا کا 12 جنوری تک جنگ بندی کا مطالبہ
January 9, 2020
انقرہ ( 92 نیوز) ترکی اور روس نے لیبیا کے متحارب فریقین سے 12 جنوری تک جنگ بندی کرکے طرابلس سمیت دیگر شہروں میں حالات کو معمول پر لانےکا مطالبہ کر دیا۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان استنبول میں ملاقات ہو ئی جس کے بعد دونوں نے  مشترکہ طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے  طرابلس اور دیگر شہروں میں کشیدگی ختم کرکے حالات کو معمول پر لانے اور اقوام متحدہ کی نگرانی میں امن مذاکرات پر زور دیا ۔ بیان میں کہا گیا ہے  لیبیا کے تنازع کے باعث خطے کے استحکام کو خطرات ہیں اور بے قاعدہ ہجرت بھی بڑھ رہی ہے اور اس کے علاوہ خطے میں اسلحے کا مزید پھیلاؤ، دہشت گردی اور جرائم کی وارداتوں سمیت انسانی اسمگلنگ میں اضافہ ہورہا ہے۔