Monday, September 16, 2024

ترکی، روس اور ایران نے شام میں قیام امن کی کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کر لیا

ترکی، روس اور ایران نے شام میں قیام امن کی کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کر لیا
April 5, 2018
انقرہ (92 نیوز) ترکی، روس اور ایران نے شام میں پائیدار جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے قیام امن کی کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کر لیا ۔ شام کی صورتحال پر ترک دارالحکومت انقرہ میں سہ فریقی اجلاس ہوا جس میں ترک صدر طیب اردوان روسی صدر ولادمیر پیوٹن اور ایرانی صدر حسن روحانی شریک ہوئے ۔ تینوں سربراہان نے شام میں جاری خانہ جنگی کے پر امن حل اور خطے میں دہشت گرد تنظیموں کا قلع قمع کرنے کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اعلامیہ کے مطابق تینوں صدور نے شام میں قیام امن کی کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا  ۔ طیب اردوان نے کہا کہ تمام دہشت گرد تنظیموں سے یکساں سلوک سے ہی علاقائی اتحاد قائم ہو سکتا ہے ۔ حسن روحانی بولے کہ شام کی آزادی کا تحفظ ایران کی اولین ترجیح ہے ۔