Wednesday, April 24, 2024

ترکی : دودرجن سے زائد میئرز کو برطرف کر دیا گیا

ترکی : دودرجن سے زائد میئرز کو برطرف کر دیا گیا
September 11, 2016
انقرہ(ویب ڈیسک)ترکی میں  دودرجن سے زائد مئیرزکربرطرف کردیا مئیرزکی جگہ نئے منتظمین کوتعینات کیاگیاہے مئیرزپرکردملیشیاکی حمایت کاالزام ہے ادھرترک صدرکاکہناہے کہ داعش کے جنگجوؤں کوختم کرناانقرہ حکومت کافرض ہے۔ تفصیلات کےمطابق ترکی کی کالعدم کردستان ورکرزپارٹی کےخلاف کریک ڈاؤن کاسلسلہ جاری ہے ،ترکی نے کرداکثریتی علاقوں کے چوبیس سے زائدمئیرزکوعہدوں سے ہٹادیاہے۔ مئیرزکی جگہ نئے منتظمین کوتعینات کردیاگیاہے ترک میڈیاکے مطابق برطرف مئیرزپرکردملیشیاکی حمایت کرنے کاالزام تھا۔ ادھرترک صدررجب طیب اردوان کاکہناہے کہ ناکام فوجی بغاوت کےبعدسےکردجنگجوؤں کی کارروائیوں میں تیزی آئی ہےاوران کےحامیوں کےخلاف کارروائیوں کاسلسلہ جاری رہے گا ترک صدرکاکہناتھاکہ شام میں داعش کاخاتمہ انقرہ حکومت کافرض ہےتاکہ جنگجوترکی  میں داخل نہ ہوسکیں۔