Friday, September 20, 2024

ترکی حکومت نے فتح اللہ گولن کا اخبار ضبط کر لیا‘ ملکی حالات کشیدہ

ترکی حکومت نے فتح اللہ گولن کا اخبار ضبط کر لیا‘ ملکی حالات کشیدہ
March 5, 2016
انقرہ (ویب ڈیسک) ترکی کے معروف عالم دین فتح اللہ گولن کے حامی اخبار کی ضبطی اور حکومت کی طرف سے منتظم کے تقرر کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔ عدالتی احکامات کے بعد پولیس نے اخبار کا انتظام سنبھالنے کیلئے کارروائی شروع کر دی اور مزاحمت کرنے والوں پر شیلنگ کر دی۔ تفصیلات کے مطابق صدر رجب طیب اردوان کے مخالف اخبار ”زمان“ کے ایڈیٹر نے عدالتی منتظم کے تقرر کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ترکی سیاہ دور سے گزر رہا ہے جبکہ پولیس نے اخبار سے اظہار یکجہتی کرنے اور اسے اخبار کا کنٹرول سنبھالنے سے روکنے کیلئے جمع ہونے والے مظاہرین کیخلاف لاٹھی چارج کر کے اخبار کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ اس موقع پر پولیس اور مظاہرین میں شدید جھڑپیں بھی ہوئیں۔ پولیس نے مظاہرین کے خلاف واٹر کینن سے پانی پھینکا۔ امریکہ میں مقیم ترک عالم دین فتح اللہ گولن پر حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کا الزام ہے۔ اخبار نے لکھا ہے کہ صدر اردوان کی حکومت مخالفین کیخلاف انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے۔ دوسری طرف پولیس نے گولن کی تنظیم کی مالیاتی اعانت کرنے والی اہم کاروباری شخصیت کو گرفتار کر لیا ہے۔ turkey