Sunday, September 8, 2024

ترکی: جنوب مشرقی علاقوں میں شدت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں، سیکورٹی اہلکار سمیت دو افراد ہلاک

ترکی: جنوب مشرقی علاقوں میں شدت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں، سیکورٹی اہلکار سمیت دو افراد ہلاک
August 19, 2015
ترکی (ویب ڈیسک) ترکی کے جنوب مشرقی علاقوں میں شدت پسند باغیوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں فوجی سمیت دو افراد ہلاک جبکہ پانچ شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ ترکی کے ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ دیارباکر کے ضلع سیلوان میں جھڑپ میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیاْ۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز کی جانب سے سیلوان میں کرفیو نافذ کر دیا گیا اور سات سو کے قریب سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیئے گئے۔ پیراملٹری دستوں نے دیارباکر کے ضلع لیجے میں ایک ہائی وے کو کھلوانے کی کوشش کی تو شدت پسند تنظیم پی کے کے کے جنگجوؤں نے حملہ کر دیا جس سے ایک فوجی ہلاک اور تین شدید زخمی ہو گئے۔ جھڑپ کا ایک اور واقعہ جنوب مشرقی قصبے سیم دینلی میں پیش آیا جہاں شدت پسندوں اور فورسز کے درمیان جھڑپ میں دو فوجی شدید زخمی ہو گئے۔