Friday, April 26, 2024

ترکی : بغاوت کے شبے میں مزید 2 ہزار 800 جج اور پراسکیوٹر برطرف

ترکی : بغاوت کے شبے میں مزید 2 ہزار 800 جج اور پراسکیوٹر برطرف
August 25, 2016
استنبول (ویب ڈیسک) ترک حکومت نے ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کے الزام میں مزید دو ہزار آٹھ سو ججوں اور پراسکیوٹرز کو برطرف کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد حکومت کی جانب سے گرفتاریوں‘ برطرفیوں کا سلسلہ جاری ہے اور بغاوت میں ملوث ہونے کے الزام میں مزید دو ہزار آٹھ سو ججوں اور پراسیکیوٹرز کو برطرف کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ پندرہ جولائی کو ترکی میں رجب طیب اردگان کی حکومت کے خلاف ہونے والی ناکام بغاوت کی کوشش کے بعد سے اب تک حکومت مختلف محکموں سے 80 ہزار افراد کو ملازمتوں سے فارغ کر چکی ہے۔ ترک حکومت نے بغاوت کا الزام امریکا میں خود ساختہ جلا وطنی کاٹنے والے ترک مذہبی رہنما فتح اللہ گولن پر عائد کیا تھا۔