Thursday, April 18, 2024

ترکی: اپوزیشن کی ریلی میں دھماکے، دو افراد ہلاک سو سے زائد زخمی، دھماکے امن تباہ کرنے کی کوشش ہیں: ترک صدر رجب طیب اردوان

ترکی: اپوزیشن کی ریلی میں دھماکے، دو افراد ہلاک سو سے زائد زخمی، دھماکے امن تباہ کرنے کی کوشش ہیں: ترک صدر رجب طیب اردوان
June 6, 2015
ترکی (ویب ڈیسک) ترکی میں کرد اپوزیشن پارٹی کی انتخابی ریلی میں بم دھماکوں سے دو افراد ہلاک اور ایک سو سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔ اپوزیشن جماعت پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کی دیار بکر میں انتخابی ریلی میں دھماکے ایسے وقت ہوئے جب عام انتخابات میں صرف دو دن باقی ہیں۔ پارٹی کے سربراہ صلاح الدین دمیر تاز خطاب شروع کرنے ہی والے تھے کہ دھماکے ہو گئے۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے ان کا کہنا تھا کہ عوام اتحاد کی قوت سے اس مشکل وقت کا مقابلہ کریں۔ انہوں نے اپنے حامیوں سے کہا انہیں دکھانا ہو گا کہ وہ آہنی عزم وارادے کے مالک ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مخالفین ان کی راہ روکنا چاہتے ہیں۔ دشمنوں نے ان کے دل پر وار کیا ہے لیکن وہ امن چاہتے ہیں۔ ترک صدر طیب رجب اردوان نے دھماکوں کو انتخابات سے قبل امن تباہ کرنے کی کوشش قراردیا۔ ابتدائی طور پر ترک حکام نے کہا تھا کہ دھماکہ بجلی کے ٹرانسفارمر میں ہوا ہے لیکن بعد میں اس امکان کو خارج ازامکان قرار دے دیا گیا۔