Friday, September 20, 2024

ترکی اور جرمنی کا شامی مہاجرین کیلئے اوپن ڈور پالیسی جاری رکھنے کا اعلان

ترکی اور جرمنی کا شامی مہاجرین کیلئے اوپن ڈور پالیسی جاری رکھنے کا اعلان
March 1, 2016
انقرہ (ویب ڈیسک) ترکی اور جرمنی شامی مہاجرین کے مسئلے پر ایک زبان ہو گئے۔ دونوں ممالک نے شامی پناہ گزینوں کےلئے ”اوپن ڈور پالیسی جاری“ رکھنے کا اعلان کر دیا۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے شامی پناہ گزینوں کے لیے اپنی ”اوپن ڈور پالیسی“ جاری رکھنے کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ پچاس کروڑ باشندوں پر مشتمل یورپی ممالک کا دس لاکھ شامی تارکین وطن کو پناہ دے دینا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ دوسری جانب ترکی کے وزیراعظم احمد داو¿د اوغلو کا کہنا ہے کہ انقرہ ستائیس لاکھ مہاجرین کو پناہ دینے کے باوجود شامی تارکین وطن کے لیے ”اوپن ڈور پالیسی“ جاری رکھے گا۔