Friday, April 26, 2024

ترکی ،امریکا اور روسی فوجی سربراہان کی ملاقات، شام اور عراق میں نئی حکمت عملی پر غور

ترکی ،امریکا اور روسی فوجی سربراہان کی ملاقات، شام اور عراق میں نئی حکمت عملی پر غور
March 8, 2017
انقرہ (ویب ڈیسک)عراق اور شام کے مسائل پر ترکی،امریکا اور روس کے فوجی سربراہان نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں خانہ جنگی کے شکار ممالک میں نئی حکمت عملی پر غور کیا گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق ترک افواج کے سربراہ جنرل ہولوسی اکر،امریکی افواج کے سربراہ جنرل جوزف ڈنفورڈ اور روسی چیف آف جنرل اسٹاف والیری گیرا سیموف کی یہ اپنی نوعیت کی پہلی  ملاقات ہے۔ ملاقات ترکی کےجنوبی شہر انطالیہ میں  ہوئی ۔ ترک فوج کی طرف سے جاری کردہ  بیان کے مطابق تینوں ملکوں کی افواج کے سربراہان کی  ملاقات میں علاقائی سلامتی سے متعلق مشترکہ معاملات خاص طور پر شام اور عراق کے بارے میں بات چیت ہوئی۔