Saturday, April 20, 2024

ترک کمپنیاں پاکستان ریلوے میں سرمایہ کاری کی خواہشمند

ترک کمپنیاں پاکستان ریلوے میں سرمایہ کاری کی خواہشمند
January 16, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) ترکی کی سٹیٹ ریلویز کمپنیوں نے پاکستان ریلویز میں سرمایہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔ اس کا بات کا اظہار ترک سٹیٹ ریلوے کمپنیوں تلمساس (Talamsas) اور ریمیساس (Raymisas) کے آٹھ رکنی وفد نے پیر کو وزات ریلوے کے دورہ کے موقع پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا ۔ ترکی کے ریلویز کمپنیوں کے وفد نے پاکستان ریلوے میں سرمایہ کاری اور ریل آپریشنز میں شراکت داری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔ وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد کی زیرِ صدارت اجلاس میں ترکی وفد کو ریلوے میں جاری منصوبوں پروفاقی سیکرٹری ریلوے سکندر سلطان راجہ اور دیگر افسران نے ترکی وفد کو بریفنگ دی۔ ترکی سرکاری کمپنیاں اپنے پانچ روزہ دورے میں پاکستان ریلوے کے مختلف شعبہ جات اورسہولیات کا دورہ کریں گی۔ ترکی کمپنیوں کی شیخ رشید احمد کو ترکی دورے اور ترک ریل دیکھنے کی دعوت دی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان اور ترکی برادر اسلامی ممالک ہیں جن کے تعلقات انتہاء دیرینہ ہیں۔ پاکستان ریلوے ان تعلقات سے ضرور استفادہ کرے گا۔ ترکی ریلوے کے لیے پاکستان ریلوے کے تمام منصوبے اوپن ہیں۔ وہ آئیں اور ہمارے ساتھ ملُکر کام کریں۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ رسالپور لوکوموٹو اور ریلوے کیرج فیکٹریز میں ترکی مہارت اور تجربے سے خصوصی طور پراستفادہ کریں گے ۔ پاکستان ریلوے کا مستقبل تابناک ہے۔ اس سے پورے ریجن کو ملایا جا سکتا ہے جس سے معاشی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی شراکت داری سے اپنے ریلوے نیٹ ورک کو ترقی دے رہا ہے ۔ ترکی شراکت داری انتہاء خوش آئند ہو گی۔