Friday, March 29, 2024

ترک کمپنی کے ساتھ تنازع، لاہور میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے

ترک کمپنی کے ساتھ تنازع، لاہور میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے
December 25, 2020

لاہور (92 نیوز) باغوں کے شہر میں گندگی کے ڈھیرلگ گئے، ترک کمپنی کے ساتھ تنازعے کی وجہ سے ایل ڈبلیوایم سی کو کوڑا اُٹھانے میں مشکلات کا سامنا ہے، جگہ جگہ گندگی سے شہریوں کی زندگی اجیرن بن گئی۔

باغوں کے شہرمیں گندگی کے ڈھیر، بدبو کے بھبھوکے!، ایل ڈبلیو ایم سی اور ترک کمپنی کے درمیان تنازع کی وجہ سے شہر میں جگہ جگہ کوڑکے ڈھیر لگے گئے، ترک کمپنی کامؤقف ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی اربوں روپے کے بقایہ جات ادا نہیں کر رہی اس لیے کام چھوڑا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ لاہور کی ہر گلی کوڑادان بن گئی،کوئی پرسان حال نہیں، ترجمان ایل ڈبلیوایم سی جمیل خاورکہتے ہیں لاہور سے سولہ ہزار ٹن کوڑا اٹھا لیا گیا ہے۔

لاہور شہر سے روزانہ چھ ہزارٹن کوڑا اٹھایا جاتا ہے۔