Thursday, April 18, 2024

ترک کرنسی لیرا کی قدر میں کمی کا رجحان

ترک کرنسی لیرا کی قدر میں کمی کا رجحان
January 14, 2017

انقرہ (ویب ڈیسک) نئے سال کا آغاز ترک کرنسی لیرا کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوا۔ دہشت گردانہ واقعات ، بغاوت کی ناکام کوشش کے بعد سیاسی حالات اور قرضوں پر ابھرنے والے خدشات کے باعث ترک کرنسی کی قیمت 8 فیصد تک گر چکی ہے۔ ترک صدر اردوان کا کہنا ہے کہ  سازشی عناصر کرنسی کی قدر پر اثرانداز ہو کر اسے کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ ایک بندوق بردار دہشت گرد  اور ایک ایسے دہشت گرد میں کوئی فرق نہیں جس کے ہاتھوں میں ڈالر اور یورو ہیں۔

مالیاتی منڈیوں میں موجود سازشی عناصر لیرا کے تحفظ کے لیے سود کی شرح میں اضافہ کرنے پر زور دے رہے ہیں۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق ترکی کے مرکزی بینک نے لیرا کی مدد کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں جن سے اس کی گرتی ہوئی قدر کو سنبھالنے میں مدد ملی ہے۔