Friday, April 19, 2024

ترک پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی ، ایوان مچھلی منڈی بن گیا

ترک پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی ، ایوان مچھلی منڈی بن گیا
March 5, 2020
انقرہ ( 92 نیوز) ترک پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کے باعث  ایوان مچھلی منڈی بن گیا ، اپوزیشن ارکان کی جانب سے صدر طیب اردوان پر تنقید کے بعد ارکان آپس میں لڑ پڑے۔ خبر ایجنسی کے مطابق اپوزیشن رکن نے شام میں ترک فوجیوں کی ہلاکت پر طیب اردوان کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد اپوزیشن ارکان اور حکومتی ارکان آپس میں گتھم گتھا ہو گئے ۔